ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نا تجربہ کاری چور کو مہنگی پڑگئی

نا تجربہ کاری چور کو مہنگی پڑگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فہد علی ) سندر کے علاقے علی حسین آباد میں چور مکینوں کے ہتھے چڑھ گیا، اہل علاقہ نے پہلے خوب تواضع کی اور پھر پولیس کے حوالے کردیا، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی۔

علی حسین آباد میں چور نے جیولری کی دکان کا تالا توڑا اور دکان میں داخل ہو گیا۔ ہمسائے نے سی سی ٹی فوٹیج میں چور کو دکان کا تالا توڑتے ہوئے دیکھا تو فوراً ساتھیوں کو اطلاع دیدی، اہل علاقہ نے شٹر بند کردیا اور چور کو دھر لیا، مکینوں کا کہنا تھا کہ علاقے میں پہلے بھی تین وارداتیں ہو چکی ہیں جس کا مقدمہ سندر پولیس سٹیشن میں درج کرایا گیا مگر ابھی تک پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کو حراست میں لیکر تفتیش کی جارہی ہے۔