میٹروپولیٹن کارپوریشن، زونز میں جونیئرافسران کو سینئرپوسٹوں کے اضافی چارج

میٹروپولیٹن کارپوریشن، زونز میں جونیئرافسران کو سینئرپوسٹوں کے اضافی چارج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشادحسین:میٹروپولیٹن کارپوریشن اورزونزمیں جونیئرافسران کوسینئرپوسٹوں کےاضافی چارج سونپنےکاسلسلہ تھم ناسکا، میٹروپولیٹن کارپوریشن اورزونزمیں کہیں سینئرپوسٹس پرجونیئرجبکہ کہیں جونیئرپوسٹس پرسینیئرافسران تعینات ہیں۔ڈپٹی چیف آفیسرنشترزون کی نشست آٹھ ماہ سےخالی ہے،16ویں گریڈکےزونل آفیسرریگولیشن نشترزون رانااشرف کو اٹھارویں گریڈ کے ڈپٹی چیف آفیسرنشترزون کی سیٹ پر براجمان ہیں۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن اورزونزمیں جونیئرافسران کوسینیئرپوسٹوں کےاضافی چارج سونپنے کی روش تبدیل ناہوسکی، زونل آفسیرریگولیشن رانااشرف گریڈ16 کا افسر ہے جبکہ گریڈ 18 کی ڈپٹی چیف آفسیرنشترزون کے اختیارات بھی استعمال کر رہے ہیں، ایسا کیوں نا ہو کیونکہ وہ رانا اشرف رکن قومی اسمبلی شازیہ مبشرمبشراقبال کے بھائی ہیں۔رانا اشرف کی بطورکونسل افسر پہلی پوسٹنگ واہگہ ٹاؤن میں ہوئی تھی نشتر زون سے 2017 میں ٹرانسفرننکانہ صاحب ہوئی لیکن تین ماہ بعد ہی واپس نشترزون میں پوسٹنگ کرالی، حالات کچھ بھی ہوں رانا اشرف چھے سال سے زائد عرصہ سے نشتر زون میں ہی پوسٹڈ ہے ماسوائے تین ماہ ننکانہ صاحب میں پوسٹنگ رہی۔

دوسری جانب چیف آفیسرمیٹروپولیٹن کارپوریشن کاچارج ڈی جی انسپیکشن اینڈ انکوائریزلوکل گورنمنٹ محمود مسعود تمنا کے پاس ہے۔ محکمہ بلدیات نےمحمود مسعودتمنا کومئی 2017 کوچیف آفیسرایم سی ایل کاچارج سونپاتھا۔ چیف آفیسر ایم سی ایل کی پوسٹ گریڈ 19 کی ہے جبکہ گریڈ 20 کے محمود مسعود تمنا کے پاس چارج ہے۔گریڈ17 کےاے ایم اوپینشن ایم سی ایل ملک مظہرعلی کےپاس زیداو فنانس گلبرگ زون کا چارج ہےگریڈ 17کی اے ایم او اسٹیبلشمنٹ ایم سی ایل کا چارج بھی ملک مظہرہے، گریڈاٹھاری کےسمن آباد زون کےڈپٹی چیف آفیسرکااضافی چارج گریڈ 17 کےزونل آفسیرفنانس عبدالرزاق کےپاس ہے۔