(فضہ عمران) لاہور چڑیا گھر میں شیروں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری،بارہ سالہ موہنی ہلاک ہو گئی، دو مزید شہروں کی حالت تشویشناک ہے۔
تفصیلات کے مطابق چڑیا گھر میں گزشتہ چند روز سے شیروں کی ہلاکت کابدستور سلسلہ جاری ہے، دو ننھے شیروں سے شروع ہونے والی اموات کا سلسلہ براون ٹائیگرس اورموہنی کی جان بھی لے چکا ہے،مزید دو شیروں کی حالت بھی خطرے میں ہے، ہلاک ہونے والی ٹائیگرس موہنی کی عمر بارہ سال تھی،جسے دو ہزار نو میں چڑیا گھر لایا گیا تھا،موہنی بلڈ پیراسائیٹ کے مرض میں مبتلا تھی اور گزشتہ اڑتالیس گھنٹے سے انڈر ابزرویشن تھی۔
موہنی کے علاوہ بنگال ٹائیگر سیم اور راول کی حالت بھی تشویشناک ہے،جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
لاہور چڑیا گھر میں یکے بعد دیگرے شیروں کی اموات لمحہ فکریہ ہے زو انتظامیہ کو ویران ہوتے پنجروں کو آباد رکھنے کے لیے موثر حکمت عملی اپنانی ہوگی۔
یہ خبر بھی لازمی پڑھیں : لاہور چڑیا گھر میں پُراسرار بیماری کا حملہ