(ملک اشرف) نیب نے نامزد امریکی سفیر علی جہانگیر صدیقی کو طلب کر لیا،22 مارچ کو صبح دس بجے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
ذرائع کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے علی جہانگیر صدیقی پر ایگریٹیک نامی کمپنی کے شیئرز کو ایزگارڈ نائن نامی کمپنی سے مختلف سرکاری و غیر سرکاری کمپنیوں کو بیچنے کا الزام لگایا گیا ہے جس کی مد میں مذکورہ کمپنیوں کو 40 بلین روپے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ نیب لاہور نے علی جہانگیر کو انکے کراچی کے پتہ پر مراسلہ بھجواتے ہوئے 22 مارچ کو طلب کیا۔ مراسلہ کے مطابق علی جہانگیر پر شیئرز کی فروخت اور سرکاری کمپنیوں کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
علی جہانگیر صدیقی کو بطور ڈائریکٹر ایزگارڈ نائن لمیٹڈ طلب کیا گیا۔