ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت کی ملاقات

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت نے ملاقات کی۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی، اس کے علاوہ ملاقات میں وفد نے معاشی مشکلات کے باوجود بجٹ میں عوامی فلاح کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر وزیرِ اعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا.

وفد میں وزیرِ تجارت سید نوید قمر، وزیرِ موسمیاتی تبدیلی شیری رحمن، وزیرِ آبی وسائل سید خورشید شاہ، مشیر وزیرِ اعظم برائے کشمیر و گلگت بلتستان امور قمر الزمان کائرہ، وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور سینیٹر نثار کھوڑو شامل تھے.

اجلاس میں وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار اور وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے بھی شرکت کی.

Bilal Arshad

Content Writer