سٹی 42: لاہور میں موبائل فون چھیننے کی وارداتیں بڑھنے لگیں۔
رواں سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران موبائل فون چھن جانے کے 701 مقدمات درج ہوئے.موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں سٹی ڈویژن سر فہرست رہا جبکہ سٹی ڈویژن میں 5 ماہ کے دوران 205 مقدمات درج ہوئے۔
ماڈل ٹاؤن ڈویژن موبائل فون چھیننے کے 150 مقدمات کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہااور اقبال ٹاؤن ڈویژن موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں 120 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ۔کینٹ ڈویژن میں موبائل فون چھیننے کے 96 مقدمات درج ہوئے۔
صدر ڈویژن میں 70، سول لائنز ڈویژن میں موبائل فون چھیننے کے 60 مقدمات درج کئے گئے۔ ذرائع کےمطابق موبائل فون چھیننے کی وارداتیں درج شدہ مقدمات کہیں زیادہ ہیں کیونکہ بہت بیشتر متاثرین پولیس کے ناروا سلوک اور خواری سے بچنے کیلئے تھانے میں درخواست ہی نہیں دیتے۔