سٹی 42: اسلام آباد ، پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی انسانی حقوق سیل کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کیا ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو انسانی حقوق کے حوالے سے خدمت پر فخر ہے، آج کل کا ایکٹیوازم صرف سوشل میڈیا تک رہ گیا ہے۔ہمارے انسانی حقوق کورس میں یہ نہیں ہے کہ آپ کس پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔سیاست میں خواتین کے متحرک کردار کے حامی ہیں اور ہم نئے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے پرانے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے۔