ملک اشرف : لاہور ہائی کورٹ کا 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کی شناخت پریڈ کے حوالے سے بڑا حکم . عدالت عالیہ نے9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کی شناخت پریڈ کا عمل آئندہ 48 گھٹنوں میں مکمل کرنیکا حکم دیدیا۔
جسٹس طارق سلیم شیخ نے شہری محمد رمضان سمیت دیگر کی درخواست پرحکم جاری کیا۔جسٹس طارق سلیم شیخ کے لکھے گئے 13 صفحات پر مشتمل فیصلہ کو عدالتی نظیر قرار دیا گیا ہے۔ عدالتی فیصلے میں صوبہ بھر کے سیشن ججز اور سپیشل کورٹس کو شناخت پریڈ کا عمل 48 گھنٹوں کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ درخواست گزاروں نے 9 مئی کے واقعات میں گرفتاریوں اور جیلوں میں شناخت پریڈ کے طریقہ کار کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ عدالت نے پنجاب حکومت اور درخواست گزاروں کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد تمام درخواستیں نمٹاتے ہوئے شناخت پریڈ کا عمل 48 گھنٹوں میں مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔