سٹی 42 : یونٹ میں تعینات جونیئر عہدے کے ملازمین کی تعیناتی کے اسٹینڈنگ آڈرز میں ترمیم کر دی گئی ۔
لسٹ بی ون اور انٹر میڈیٹ کلاس کورس کیلئے عمر کی حد میں بھی رعایت دے دی گئی ہے ۔کسی بھی یونٹ میں تعینات کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹبل کی عرصہ تعیناتی ڈیڑھ سال کردی گئی،اے ایس آئی اور سب انسپکٹر کی یونٹس میں عرصہ تعیناتی ایک سال کردی گئی۔
لسٹ بی ون کا امتحان دینے کے لیے عمر کی حد 45سال کردی گئی۔انٹرمیڈیٹ کلاس کورس کرنے والے اہلکاروں کی عمر کی حد 55سال کردی گئی۔لوئر کلاس کورس کے دو سال بعدانٹرمیڈیٹ کلاس کا امتحان دیا جاسکے گا۔آئی جی پنجاب نے کورسز کی حد عمر میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔