ویب ڈیسک: تحریک لبیک پاکستان کے وفد کے ساتھ مذاکرات کا اگلا دور آج شام منعقد ہو گا۔
مذاکرات میں حکومت کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناااللہ خان، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق شرکت کریں گے، دوسری جانب تحریک لبیک کے وفد میں ڈاکٹر شفیق امینی، غلام عباس فیضی، مفتی محمد عمیر الازہری، مولانا غلام غوث بغدادی اور جیلان شاہ شرکت کریں گے۔