عید الاضحی کی آمد ،جانوروں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

عید الاضحی کی آمد ،جانوروں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

توقیر اکرم : پائن ایونیو مویشی منڈی میں ناقص انتظامات سے بیوپاری پریشان ، خریدار نہ ہونے کے برابر،جانوروں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں ۔
 پائن ایونیو مویشی منڈی میں ایک ہفتے میں پانچ ہزار سے زائد جانور لائے گئے، لیکن ناقص انتظامات کی وجہ سے جانوروں کو پانی تک مہیا نہیں کیاگیا۔ بارش میں اپنی مدد آپ کے تحت ٹینٹ نصب کیے گئے ۔ بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ منڈی میں بیت الخلاء اور پانی کا بندوبست کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔جبکہ جانور کی دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے کوئی خریدار یہاں نہیں آرہا ۔ بیوپاریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پائن ایونیو مویشی منڈی میں انتظامات بہتر کیے جائیں۔