ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینیڈا کے وزیر اعظم کو قتل کرنے کی سازش کرنیوالا ملزم گرفتار 

Accused arrested,murder,conspiration,canadian,primeminster
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ریان گرانتھم نے مارچ میں اپنی ماں کے مبینہ غیرارادی  قتل کے اعتراف جرم کے بعد جسٹن ٹروڈو کے مبینہ قتل کی سازش کا بھی اعتراف کرلیا۔
انٹرنیشنل نیوز ویب سائٹ ای آن لائن کے مطابق ریان نے مارچ میں اپنی 64 سالہ ماں کا قتل کیا، اس سے اگلے دن اس کی گاڑی سے 3 بندوقیں، آتشگیر مادے کی حامل مولوٹوف کاک ٹیل، گولیاں، خیمہ لگانے کا ساز و سامان اور رائیڈو کاٹیج اوٹاوا کا نقشہ برآمد ہوا جہاں وزیر اعظم کینڈا جسٹن ٹوڈر اور ان کے گھر والے رہائش پذیر ہیں ۔ جریدے کے مطابق پولیس اہلکار نے بیان  میں انکشاف کیا کہ ریان نے ٹروڈو کو قتل کرنے کی سازش کا ذکر کیا تھا۔ 
جریدے کے نمائندے ارسلان کے مطابق  ٹروڈو کے قتل کا فیصلہ واپس لے لیا تھا اور اس کے بدلے وہ اپنے سکول ، سائمن فریزر یونیورسٹی یا وینکوور کے لائن گیٹ بریج پر بہت بڑے پیمانے پرتشدد کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتا تھا لیکن اس نے آخر کار خود کو  وینکوور پولیس کے حوالے کر کے اعتراف کیا کہ وہ اپنی ماں کا قاتل ہے ۔

پولیس کے مطابق ریان نے 15 جون 2022 کو کورٹ میں بیان دیا کہ وہ بہت شرمندہ اور معذرت خواہ ہے، اس نے مزید  کہا کہ وہ اپنےکیے کی کوئی بھی وضاحت یا جواز نہیں پیش کرسکتا ،میرے پاس کہنے کو کچھ بھی نہیں ہے، یہ سوچ کر بہت دکھ ہوتا ہے کہ میں نے اپنی زندگی کس بے دردی سے ضائع کردی اور میں اپنے کیے ہر اقدام پہ معذرت خواہ ہوں۔
ریان کے وکیل کرس جونسن کا کہنا ہے کہ میرے کلائنٹ کے فیصلوں میں ذہنی بیماری کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ مزید کہا کہ یہ قتل ہرگز کسی نفرت یا دشمنی کی بنا پر نہیں کیا گیا بلکہ ریان  اپنی ماں سے اپنے اعمال کو چھپانے کی کوشش میں تھا۔