پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کو مستقل چیئرمین مل گیا

PHEC
کیپشن: PHEC
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  ڈاکٹر شاہد منیر 4 سال کیلئے پی ایچ ای سی کے چیئرمین مقرر کر دیئے  گئے، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا. 

پنجاب ہائر ایجوکیشن کو مستقل چیئرمین مل گیا ہے، اب ڈاکٹر شاہد منیر پی ایچ ای سی کے چیئرمین ہونگے،ڈاکٹر شاہد منیر اس سے قبل جھنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر تھے، دس ماہ سے پی ایچ ای سی کے چیئرمین کا عہدہ خالی تھا،وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے منظوری دی،ستمبر 2021میں ڈاکٹر فضل احمد خالد کے استعفٰی کے بعد عہدہ خالی ہوا تھا۔

ڈاکٹر شاہد منیر پنجاب یونیورسٹی کیمیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے گریجوایٹ ہیں، جو پنجاب یونیورسٹی کول ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر بھی رہ چکے ہیں، ڈاکٹر شاہد منیر کنٹرولر امتحانات پنجاب یونیورسٹی بھی تعینات رہے جبکہ یونیورسٹی آف سرگودھا اور یونیورسٹی آف میانوالی کے واٸس چانسلر کی اضافی ذمہ داریاں بھی نبھاتے رہے۔ڈاکٹر شاہد منیر نے یونیورسٹی آف لیڈزبرطانیہ سے پی ایچ ڈی کی۔