حکومت کا بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے بڑا فیصلہ

Loadshedding
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ :حکومت نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لئے بڑا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لیسکو سمیت تمام کمپنیوں سے کمرشل فیڈرز کا لوڈ مانگ لیا گیا۔مارکیٹس اور کمرشل انڈسٹری کو بجلی دینے والے فیڈرز کا لوڈ مانگا گیا ہے۔

حکومت نے چار گھنٹے کے دوران کمرشل فیڈرز پر چلنے والے لوڈ کا ریکارڈ طلب کیا۔کمرشل فیڈر کے لوڈ کو مد نظر رکھتے ہوئے بجلی بند کرنے کا فیصلہ کیا جائیگا۔شام سات بجے سے لیکر گیارہ بجے تک کمرشل فیڈرز پر سب سے زیادہ لوڈ ریکارڈ کیا گیا۔لوڈ کو کنٹرول کرنے کے لئے کمرشل فیڈرز سے سپلائی معطل کرنے کا فیصلہ کیا جائیگا۔