کیا واقعی گالی دینا پنجاب کا کلچر ہے،،، روحیل اصغر کا انوکھا بیان!

کیا واقعی گالی دینا پنجاب کا کلچر ہے،،، روحیل اصغر کا انوکھا بیان!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:   مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی  روحیل اصغر  نے پارلیمنٹ میں ہونے والی گالم گلوچ کو پنجاب کا کلچر قرار دے دیا۔
قومی اسمبلی میں ہونے والے  ہنگامے میں حکومتی ارکان اور اپوزیشن ارکان میں گالم گلوچ ہوئی۔ اس پر بات کرتے ہوئے   صحافی کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ   کیا گالیاں دینا اچھی بات ہے؟ جس پر روحیل اصغر نے بہت انوکھا  جواب دیا، ان کا کہنا ہے کہ "گالم گلوچ تو پنجاب کا کلچر ہے"۔ اس بیان  کے بعد  پنجابیوں میں تشویش کی لہر ہے۔  پنجابیوں کا کہنا ہے کہ پنجاب کے لوگ پیار کرنے والے ہیں۔ پنجابی ادب اور احترام کی زبان ہے۔ اس لیئے گالیوں کو  پنجاب کا کلچر نہ کہا جائے۔