ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جاتی عمرہ کیس میں اہم پیش رفت

جاتی عمرہ کیس میں اہم پیش رفت
کیپشن: JATI UMRA CASE UPDATE
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:    سول کورٹ میں جاتی عمرہ کی اراضی کے انتقال منسوخ کرنے کے خلاف دائر شریف  فیملی کی درخواست پر سماعت ،عدالت نے پیش نہ ہونے پر شہباز شریف اور نواز شریف کو  فریقین کی فہرست سے نکال دیا۔
تفصیلات کے مطابق  یوسف عباس نے سول کورٹ میں جاتی عمرہ میں واقعہ شریف فیملی کی  127 کنال اراضی کے انتقال کو منسوخ کرنے کے حکومتی اقدام کو چیلنج کر رکھا ہے۔  لیکن عدالت نے پیش نہ ہونے پر  کاروائی کرتے ہوئے شہباز شریف اور نواز شریف کو فریقین  کی فہرست سے نکال دیا ۔سول جج عمران اسحاق نے یوسف عباس کی درخواست پر بورڈ  آف ریونیو اور کمشنر لاہور سمیت دیگر اداروں  سے جواب طلب کر لیا۔  عدالت نے مزید سماعت  30 جون تک ملتوی کر دی۔
عدالت نے جاتی عمرہ کی زمین پر  حکومت کو کاروائی کرنے سے روک رکھا ہے۔ درخواست گزار یوسف عباس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا  ہے کہ سیاسی بنیادوں پر حکومت جاتی عمرہ کی زمین پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔زمین قانون کے مطابق میرے آباؤ اجداد کی ہے۔