ڈاکٹریاسمین راشدکی شہریوں سے ماسک پہننے، سماجی فاصلہ رکھنے کی اپیل

dr yasmin rashid
کیپشن: dr yasmin rashid
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت اجلاس، صوبے میں کورونا ایس او پیز پرعملدرآمد کرانے کا فیصلہ۔ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا ہے کہ  بے احتیاطی وبا میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔ شہری ماسک پہننے، سماجی فاصلہ رکھنے اور دیگرایس او پیز پرپر عمل جاری رکھیں۔ 

تفصیلات کےمطابق صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا جس میں  صوبے میں کورونا وباء کی صورتحال، ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ،سیکرٹری پرائمری ہیلتھ، ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز اور اعلیٰ سول و عسکری حکام کی شرکت۔ تمام  کمشنرز  کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت  ،اجلاس میں صوبے میں کورونا ایس او پیز پرعملدرآمد کرانے کا فیصلہ۔

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہےکہ  کوروناایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونا انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے،کورونا سے بچاؤ احتیاط سےہی ممکن ہے۔احتیاطی تدابیر اختیار کرنےاور ویکسی نیشن سے وبا میں کمی آئی ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا ہے کہ  بے احتیاطی وبا میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔ شہری ماسک پہننے، سماجی فاصلہ رکھنے اور دیگرایس او پیز پرپر عمل جاری رکھیں۔ 

چیف سیکرٹری  پنجاب  کاکہناہےکہ ایئر پورٹس پر بیرون ممالک سے آنے والےمسافروں کے کورونا ٹیسٹ کروائےجائیں گے۔ٹیسٹ مثبت آنےپرمریض کو مقررہ مدت کیلئے قرنطینہ میں رکھا جائے۔  چیف سیکرٹری  پنجاب کی کمشنرز کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت۔  گزشتہ روزدولاکھ27ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئی۔