گالی دینا پنجاب کا کلچر ہے، شیخ روحیل کی ویڈیو وائرل

گالی دینا پنجاب کا کلچر ہے، شیخ روحیل کی ویڈیو وائرل
کیپشن: Rohail Asghar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: شیخ روحیل اصغر کی انوکھی منطق سامنے آگئی، پارلیمنٹ میں ہونے والی گالم گلوچ کو پنجاب کا کلچر قرار دے دیا۔

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی روحیل اصغرنے اپنے بیان ”گالی دینا پنجاب کا کلچرہے،،کے دفاع میں  منطق پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ بندہ غصے میں ایسا کردیتا ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس کے بعد صحافی کے سوال ”آپ نے گالی دینا پنجاب کے کلچر سے جوڑ دیا“کے جواب میں روحیل اصغر نے کہاہے کہ ہوتا ہے، ہوجاتا ہے، بندہ غصے میں ایسا کردیتا ہے،آپ دیکھیں میرا ایک کلپ چلا، جس میں میں غصے میں تھا۔

 لیگی رکن اسمبلی نے کہاکہ کسی نے یہ نہیں پوچھا کہ مجھے غصہ کیوں آیا،روحیل اصغر کا کہناتھا کہ میرے سامنے کسی بچی پر تشدد ہوگا، تو مجھے غصہ تو آئے گا، ایک سابق وزیراعظم اور سابق سینیٹر پر ہاتھ اٹھایا گیا۔

انہوں نے کہاکہ ایک ممبر قومی اسمبلی اور سیکرٹری جنرل ن لیگ پر ہاتھ اٹھایا گیا، میں خاموش رہتا چپ کرکے تماشا دیکھتا رہتا؟

شیخ روہیل اصغر کے بیان پر پنجابیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، پنجابیوں کا کہنا ہے کہ پنجاب کے لوگ پیار کرنے والے ہیں،پنجابی ادب و احترام کی زبان ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer