پیپر لیک سکینڈل، ملزموں کی ضمانتیں خارج

پیپر لیک سکینڈل، ملزموں کی ضمانتیں خارج
کیپشن: PPSC
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:       پنجاب پبلک سروس کمیشن پیپرز لیک سکینڈل کے ملزموں نے ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

پنجاب پبلک سروس کمیشن پیپر سیکنڈل میں ملوث ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت، عدالت نے پنجاب ہبلک سروس کمیشن کے اسٹنٹ ڈائریکٹر فرقان علی سمیت تین ملزمان کی ضمانتیں خارج کردیں۔ عدالت نے تحصیلدار کے امیدواروں مظہر علی اور گوہر علی کی بھی درخواست ضمانت خارج کردی۔

جسٹس انوار الحق پنوں نے اسٹنٹ ڈائریکٹر فرقان احمد سمیت دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ،ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل عبدالصمد اور ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل رانا تصور علی نے ملزمان کی ضمانتوں کی مخالفت کی اور موقف اختیار کیا کہ ملزمان پی پی ایس کے ذریعے تحصیل دار سمیت دیگر بھرتیوں کے امتحانی پیپر لیک کرنے میں ملوث ہیں، ملزموں  کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، ملزموں کے قبضے سے امتحانی پیپر بھی برآمد کئے گئے ہیں،ملزموں پولیس تفتیش میں قصور وار اور ضمانت کے حق دار نہیں ہیں۔

وکلاء صفائی نے موقف اختیار کیا کہ پی پی ایس پی پر سکینڈل کے معاملے پر بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا۔پولیس نے مقدمے کا چالان مکمل کر کے ملزمان کو جیل بھجوا دیا ہے، پولیس کو ملزموں کی مزید جسمانی حراست کی ضرورت نہیں ہے۔ملزمان بے قصور ہیں استدعا ہے کہ درخواست ضمانت منظور کی جائے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer