(مانیٹرنگ ڈیسک ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت کے پاسپورٹ کی تجدید کے لیئے بھارتی حکام نے انکار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کنگنا رناوت اپنے لڑائی جھگڑوں کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔ اسی عادت کی وجہ سے ان کا ٹویٹر اکاونٹ بھی کچھ عرصہ قبل بلاک کردیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت نے کہنا ہے کہ 15 ستمبر کو ان کے پاسپورٹ کی مدت ختم ہورہی ہے لہذا جب انہوں نے پاسپورٹ کی تجدید کے لئے درخواست جمع کرائی تو انتظامیہ نے باندرا پولیس اسٹیشن میں متنازع ٹوئٹس کیس میں ایف آئی آر پر اعتراض اٹھاتے ہوئے تجدید سے انکار کردیا جس کے حوالے سے انہوں نے ممبئی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ اداکارہ کی جانب سے دائر درخواست پر اگلی سماعت22 جون کو ہوگی۔
ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے