سٹی 42: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی دورانِ میچ انجری کا معاملہ، قومی کپتان کی تمام سکین رپورٹ کلیئرآگئیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ پاکستان سپر لیگ کے اہم میچ میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز آمنے سامنے تھیں، میچ کے پہلے ہی اوور میں وہاب ریاض کی ایک تیز گیند پر بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے، گیند لگنے سے بابر اعظم انجری کا شکار ہوگئے، تاہم اب ان کی اسکین رپورٹ آگئی ہے جس کے مطابق بابر اعظم کی تمام رپورٹ کلئیر آئیں، بابر اعظم نے اسکواڈ دوبارہ جوائن کرلیا، چوٹ لگنے کے باعث اسپتال میں ٹیسٹ کرائے گئے تھے۔
RARITY
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) June 15, 2021
Here's something you don't see very often - a golden duck for @babarazam258. What a brilliant start from skipper @WahabViki! #MatchDikhao l #HBLPSL6 I #PZvKK pic.twitter.com/gmTyw067fR
یاد رہے کہ زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔ کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بنائے۔ آسان ہدف کے باوجود پشاور زلمی کے حضرت ﷲ زازئی نے طوفانی بیٹنگ کی۔ انہوں نے 26 گیندوں پر 63 رنز بنائے جس میں 4 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔پشاور زلمی نے 109رنز کا ہدف محض11 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے زلمی کے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔