پنجاب کا خزانہ خالی ۔۔۔۔

Punjab Govt-Funds
کیپشن: Punjab Govt-Funds
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) پنجاب کا خزانہ خالی ہونے کا انکشاف، محکمہ خزانہ پنجاب نے وفاق کی زبانی یقین دہانی پر بجٹ پیش کیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کے پاس خزانے میں کوئی پیسہ نہیں، محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے وفاق کی زبانی یقین دہانی پر بجٹ پیش کر دیا گیا، وفاق اگلے مالی سال میں پنجاب کو 1 ہزار684 ارب روپے دے گا، وفاق نے گزشتہ مالی سال میں پنجاب کو 1 ہزار 432 ارب روپے دیئے ہیں۔

 اب پنجاب نے وفاق کے محض زبانی وعدے پر بجٹ پیش کیا، پنجاب حکومت نے خزانہ خالی ہونے کے باوجود ترقیاتی اور غیرترقیاتی بجٹ پیش کیا۔ محکمہ خزانہ سے جب اس حوالے سے موقف لیا گیا تو حکام کا کہنا تھا کہ ہر سال اسی طرح ہوتا ہے پیسے بعد میں آتے ہیں، بجٹ پہلے پیش کر دیا جاتا ہے۔

واضح رہےکہ دو روز قبل پنجا ب حکومت نےآئندہ مالی سال 22-2021کیلئے 2653 ارب کا بجٹ پیش کیا ، کورونا سےمتاثرہ تاجروں کیلئے40 ارب روپے ریلیف پیکج کی تجویز دی گئی ہے۔ خصوصی اقدامات کیلئے 91 ارب 41 کروڑ روپےاور  انصاف آفٹر نون پروگرام کیلئےساڑھے6ارب روپےمختص کیے گئے ہیں، صحت کے شعبے میں پنجاب کیلئے98 ارب روپے مختص جبکہ غریب اورپسماندہ علاقوں کےشہریوں کوصحت کی سہولیات کیلئے 60 ارب روپےمختص کیے گئے۔

Sughra Afzal

Content Writer