ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے ہزاروں استادخوار ۔۔

class room
کیپشن: class room
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (جنید ریاض)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا اساتذہ کی آن لائن ریٹائرمنٹ کا سسٹم بیٹھ گیا۔ لاہور سمیت پنجاب بھر کے 3300 اساتذہ اپنی ریٹائرمنٹ کے حصول کیلئے خوار ہوگئے۔
 تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا اساتذہ کی آن لائن ریٹائرمنٹ کا سسٹم بیٹھ گیا ہے،، پنجاب بھر سے 6 ہزار چھ سو چھیا سٹھ اساتذہ نے ریٹائرمنٹ کیلئے اپلائی کیا تھا جن میں سے صرف تین ہزار چونسٹھ اساتذہ کی درخواستیں منظور کی گئیں جبکہ آن لائن سسٹم نے ڈیڑھ ہزار اساتذہ کی درخواستیں بروقت مسترد کردیں۔

نو سو سے زائد اساتذہ کی ریٹائرمنٹ کی درخواستیں تاحال التواء کا شکار ہیں جبکہ نو سو پچھتر درخواستیں نامکمل ہونے کے باعث اساتذہ کو واپس کردی گئیں، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے معاملہ کا نوٹس لے لیا ہے، تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو تین روز میں التواء کا شکار ریٹائرمنٹ کے معاملات کو حل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق احکامات پر عملدرآمد نہ ہوا تو متعلقہ اتھارٹیز کے سربراہان کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔