نشتر پارک (حافظ شہباز علی) لاہور کلب کرکٹ کے حوالے سے ملک کا سب سے بڑا شہر بن گیا، پی سی بی کے نئے نظام کے تحت لاہور کے تینوں زونز کے 236 کلب رجسٹرڈ ہوئے۔
لاہور نے کلب کرکٹ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا، پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر انتظام جاری کلب رجسٹریشن کے عمل میں لاہور سب سے آگے نکل گیا، لاہور کے تینوں زونز سے 236 کلبز جبکہ کراچی کے سات زونز سے 222 کلبز نے رجسٹریشن کروائی، لاہور ویسٹ زون میں سب سے زیادہ 103 کلبوں نے رجسٹریشن کی درخواست دی، اس زون سے 39 نئی کلبوں نے رجسٹریشن کی درخواست دی ہے، ایسٹ زون سے 21 نئے کلبوں سمیت مجموعی طور پر 77 کلبوں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔
نارتھ زون سے 56 کلبز رجسٹرڈ ہوئے اس زون میں نو نئے کلبوں نے رجسٹریشن کروائی تمام کلبوں کے صدور آن لائن ڈیٹا بھجوا رہے ہیں، آن لائن ڈیٹا بھجوانے کی آخری تاریخ 21 جون ہے، جس کے بعد رجسٹریشن کا اگلا مرحلہ شروع ہوگا۔