ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں کورونا وائرس سے مزید 20 افراد چل بسے

لاہور میں کورونا وائرس سے مزید 20 افراد چل بسے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری) کورونا کے جاں لیوا وار جاری ہیں، چوبیس گھنٹوں میں شہر میں کورونا کے 816 نئے کیسز  رپورٹ ہوئے جبکہ20 اموات ہوئیں،ہسپتالوں میں 724 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 329 مریض انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہیں جبکہ 135 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

لاہور میں کورونا وائرس سے مزید 20 افراد چل بسے، 816 نئے کیس ریکارڈ ہوئے، مرنے والوں کی مجموعی تعداد 400 ہوگئی، وائرس سے متاثرہ افراد 28 ہزار177 تک جاپہنچے، پی کے ایل آئی ہسپتال کی 30نرسوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ ہسپتالوں میں جگہ کم پڑ نے لگی، ڈیمانڈ بڑھنے پر آکسیجن سلنڈر کی شارٹ پر حکومت نے تاحال نوٹس نہیں لیا۔

ادھر پنجاب پولیس کے مزید 51 جوان کورونا کا شکار ہوگئے،  کورونا سے شکار پولیس جوانوں کی مجموعی تعداد1217ہوگئی، صرف لاہور پولیس کے 313 جوان وائرس کا شکار ہیں، وائرس سے پنجاب پولیس کے شہدا کی تعداد9 ہوگئی، 695پولیس افسران اور اہلکار زیرعلاج، 513 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب کورونا وبا کےغیرمعمولی پھیلاؤ پرسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے،  ضلعی انتظامیہ نے شدید متاثرہ پوش ایریاز سمیت دیگر علاقوں کی حتمی فہرست  بھی جاری کردی،رام نگر کی مخصوص گلیاں، ملحقہ چودھری بلڈنگ، بلال پارک، اقراسکول سٹریٹ، عثمانیہ کالونی،رائل پارک،قلعہ گجرسنگھ اور عبدالکریم روڈ کو رات 12 بجے 15 روز کیلئے سیل کردیاجائےگا۔

واضح رہے لاہورمیں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 400 جبکہ کیسز 28177 ہوگئے ہیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے1740نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ موذی وائرس سے 50 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔پنجاب بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 1081 اور کیسز کی تعداد 55,878 ہو گئی ہے۔لاہور کے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں کورونا کے 724 مریض زیر علاج ہیں۔ ملک میں کورونا کیسز کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کرگئی، آج مزید 88 اموات ہوئیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer