ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آٹے کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ

 آٹے کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) اوپن مارکیٹ میں گندم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق شادمان میں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین عاصم رضا نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  ہے کہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 1900 روپے فی من تک جا پہنچی ہے اور اگر حکومت نے فوری طور گندم کی قیمت کو کنڑول نہ کیا تو آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں اضافے کا اثر آٹے کی قیمت پر آئے گا۔

عاصم رضا کا کہنا تھا کہ گندم کی 20 کلو قیمت 950 روپے ہو چکی ہے اور اگر اس میں 100 روپے ملوں کے گرائنڈنگ چارجز شامل کئیے جائیں تو آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی ایکس مل قیمت 1050 بنتی ہے تاہم پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی کوشش ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ نہ ہو لیکن اگر گندم کی قیمت کو کنڑول نہ کیا گیا تو قیمت بڑھ سکتی ہے اس لئے حکومت کو چاہیئے کہ وہ فوری طور پر یا تو گندم کی قیمت کو کم کروائے یا پھر فلور ملز کو سرکاری گندم کا اجرا کرے کیوںکہ اس وقت فلور ملز کے پاس گندم موجود نہیں ہے اور اگر یہی صورتحال رہی تو آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو جائے گا اور اس کی تمام تر زمہ داری حکومت پر ہوگی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer