سٹی 42: لاہور کے سروسز ہسپتال کے ڈپٹی میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر اعجاز سندھو کی خاتون کے ساتھ تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون کسی معاملے پر ان سے بات کر رہی ہے تو وہ اس پر برہم ہورہے ہیں۔ ویڈیو میں انہیں کہتے سنا جاسکتا ہے کہ "یہاں سے وہاں تک ہماری ایمرجنسی مکمل بند ہے، اس پوری ایمرجنسی میں میں اکیلا ڈی ایم ایس ہوں" ویڈیو میں خاتون کی آواز سنائی دیتی ہے جس میں وہ کہتی ہیں کہ آرام سے بات کریں جس پر وہ مزید برہم ہوگئے کہ جائو جس کو شکایت کرنی ہے کردو۔ جس پر خاتون بھی برہم ہوگئیں اور کہا تیری ایسی کی تیسی جس پر ڈاکٹر نے جوابا کہا تیری ایسی کی تیسی ۔
This is Dr. Ijaz Sindhu, DMS, Knight of #Lahore Services #Hospital. Look at the way he is talking to the #patient's family.The same is true of hospitals if thugs are bullies & ignorant.@Aadiiroy #Pakistan #coronavirusinpakistan #corona #covid19 #kashmir #CCPvirus #pune #nanded pic.twitter.com/p8wAjF9rsI
— Bhushan Lal Koul (@BhushanLalKoul2) June 16, 2020
سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کی وجہ سے کچھ لوگوں نے ڈاکٹر کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ دو منٹ کے ویڈیو کلپ سے معاملے کو یکطرفہ طور پر نہیں دیکھنا چاہیے بلکہ دونوں جانب کے معاملات کو مدنظررکھنا چاہیے۔
یاد رہے کورونا وائرس خوفناک صورت اختیار کر گیا، لاہور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے 50 اموات ہوئیں جبکہ 934 نئے کیسز سامنے آگئے، 93 روز کے دوران اموات کی مجموعی تعداد 380 اور کیسز کی تعداد 27 ہزار سے تجاوز کر گئی۔شہر کے ہسپتالوں میں شدید علیل مریضوں کی تعداد بڑھ گئی، 330 مریض انتہائی نگہداشت وارڈز میں داخل، 130 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ شہر کے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں کورونا کے 718 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 330 مریض آئی سی یو میں داخل ہیں اور 130 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔