لاہور میں لاک ڈاؤن کی تیاریاں مکمل,سکیورٹی پلان تشکیل

لاہور میں لاک ڈاؤن کی تیاریاں مکمل,سکیورٹی پلان تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)شہر میں لاک ڈاؤن کے لئےپولیس نےتیاریاں مکمل کرلیں، لاک ڈاؤن کے حوالے سے سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا، سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ گزشتہ سمارٹ لاک ڈاون کی پالیسی کو اپناتے ہوئے اس بار علاقوں کو سیل کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سی سی پی او ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ ایسے علاقوں کو سیل کیا جا رہا ہے جہاں کورونا کیسز کی تعداد زیادہ ہے اور ان علاقوں کو سیل کرنے کے لیے پہلے والی پالیسی اور ایس او پیز کو فالو کیا جائے گا۔ سی سی پی او نے بتایا کہ جس طرح علاقے سیل تھے جن علاقوں کو ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے منتخب کیا جائے گا اسے سیل کریں گے۔

سیل شدہ علاقوں سے کسی کو غیر ضروری باہر جانے کی اجازت نہیں ہو گی تاہم ادویات یا اپنے گھریلو اشیا لینے کیلئےجانےکی اجازت ہو گی۔پولیس کا کہنا تھا کہ سیل شدہ علاقوں میں قناطیں اور خاردار تاریں لگا کر ٹریفک پلان بھی تشکیل دیا جائے گا تاکہ باقی شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزشہر کے نو علاقے سیل کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو ہیلتھ ایڈوائزری جاری کردیا گیا، ڈپٹی کمشنر دانش افضال کا کہنا ہے کہ سیل شدہ علاقوں سے باہر اندر جانے کی اجازت نہیں ہو گی، پورے علاقوں کے بجائے مخصوص گلیاں سیل کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کے واری تیزی کے ساتھ جاری ہیں،لاہور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے 50 اموات ہوئیں جبکہ 934 نئے کیسز سامنے آگئے، 93 روز کے دوران اموات کی مجموعی تعداد 380 اور کیسز کی تعداد 27 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ 

 شہر کے ہسپتالوں میں شدید علیل مریضوں کی تعداد بڑھ گئی، 330 مریض انتہائی نگہداشت وارڈز میں داخل، 130 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ شہر کے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں کورونا کے 718 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 330 مریض آئی سی یو میں داخل ہیں اور 130 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer