ڈی جی ایل ڈی اے کا ایونیو ون کے متاثرین کیلئے اہم اقدام

ڈی جی ایل ڈی اے کا ایونیو ون کے متاثرین کیلئے اہم اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( در نایاب ) ڈی جی ایل ڈی اے محمد عثمان معظم کی طرف سے ایل ڈی اے ایونیو ون کے متاثرین کیلئے اہم اقدام، وکلا کو قانونی چارہ جوئی کرنے والی 6 رہائشی سکیموں سے گفت و شنید کرکے انہیں عدالتی کیس واپس لینے پر آمادہ کرنے کی ہدایت کردی۔

ایل ڈی اے ایونیو ون میں واقع سکیم کے دفتر میں ایک خصوصی اجلاس کے دوران انہوں نے ڈائریکٹر لاء سید عامر حسن شاہ کو فوکل پرسن مقرر کر کے ہدایت کی کہ متاثرہ الاٹیوں کو پلاٹ دینے کے لئے افسران ہر طرح کے دباؤ سے آزاد ہو کر کام کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عدالتوں میں زیر سماعت مختلف مقدمات کی سماعت جلد کروانے کے لئے درخواست دی جائے اور ان مقدمات کا مزید تاخیر کے بغیر فیصلہ کروا کر باقی الاٹیوں کو پلاٹ دیئے جائیں۔

ڈائریکٹر جنرل نے ہدایت کی کہ سکیم میں مکانات کی تعمیر اور آبادکاری کے فروغ کے لئے ضروری اقدامات ترجیحی بنیادوں پر کئے جائیں، بالخصوص واٹر سپلائی، سیوریج اور بجلی کے نظام کو فعال رکھا جائے۔ سکیم میں تعمیر کیا جانے والا کمیونٹی سنٹر جلد ازجلد شہریوں کے استعمال کے لئے کھول دیا جائے۔