ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریلوے انتظامیہ کے بہترین سفری سہولیات کے دعوے ہوا ہوگئے

ریلوے انتظامیہ کے بہترین سفری سہولیات کے دعوے ہوا ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعید احمد ) مسافروں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کے ریلوے انتظامیہ کے دعوے ہوا ہوگئے، راولپنڈی ایکسپریس اور شالیمار ایکسپریس کی کوچز کم ہونے پر مسافروں کا لاہور ریلوے اسٹیشن پر ٹرینوں کو روک کر شدید احتجاج کیا۔

ریلوے انتظامیہ کو کوچز کی کمی کا سامنا اور مسافروں کی مشکلات بڑھ گئیں، ذرائع کے مطابق شالیمار ایکسپریس 6 بجے کی بجائے 9 بجکر20 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوئی، راولپنڈی ایکسپریس بھی مسافروں کے احتجاج کے باعث 1 گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی جبکہ راولپنڈی ایکسپریس 10 بجے لاہور سے روانہ ہوتی ہے۔

مسافروں نے ٹرین کے سامنے ریلوے انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا، ان کا کہنا تھا کہ شالیمار ایکسپریس کے مسافر رات بھر ریلوے اسٹیشن پر انتظار کرتے رہے مگر صبح دو کوچز کم کر دی گئیں جبکہ ٹکٹس بک کرا رکھی ہیں مگر اب کوچز ہی نہیں لگائی گئیں۔

مسافروں کا کہنا تھا کہ فیملیز کے ساتھ دور دراز سے آئے اور اب ریلوے انتظامیہ خوار  کر رہی ہے، مسافروں کو ٹکٹ کی رقم واپس لینے کا کہا جا رہا ہے، جو 15 سے 20 روز میں واپس ملے گی۔