پاک بھارت ٹاکرا، بارش، کیا میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس قانون سے ہوگا؟

پاک بھارت ٹاکرا، بارش، کیا میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس قانون سے ہوگا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) ورلڈ کپ کے پاک بھارت ٹاکرے میں  بارش رنگ میں بھنگ ڈالنے کو تیار ہے, امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت ہوسکتا ہے.

بارہویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ سٹیڈیم میں شروع ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج مانچسٹر میں بارش کا 63فیصد امکان ہے،    بارش کے باعث میچ متاثر ہونے کا خطرہ ہے،  امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت ہوسکتا ہے۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پوائنٹس کے حساب سے بھارت کی ٹیم چوتھے اور پاکستان کی ٹیم 8 ویں نمبر پر ہے ، بھارت کی ٹیم نے ورلڈ کپ میں اب تک تین میچز کھیلے ہیں جن میں سے دو میں فتح حاصل کی اور ایک بے نتیجہ رہا اور اس کے پانچ پوائنٹس ہیں جبکہ پاکستان کی ٹیم نے ورلڈ کپ میں اب تک چار میچز کھیلے جس میں سے ایک میں کامیابی حاصل کی دو میں شکست ہوئی اور ایک کا نتیجہ نہیں نکل سکا۔

Sughra Afzal

Content Writer