کومل اسلم: شہر لاہور کا موسم خشک ہونے کے ساتھ گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا جبکہ ماہرین کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ماہرین کے مطابق آئندہ 2روز کےدوران شہر کا موسم گرم اور خشک رہے گا۔
کراچی میں گرمی کا راج،آج پارہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گرمی کی شدت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے، شمال مغربی سمت سے11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شہر میں آج رات و شام میں بونداباندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔
شہر کا فضائی معیار بہتر ہے، دنیاکے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 27 نمبر پر آگیا ہے جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چوتھے نمبر پر ہے۔ ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 68 پرٹیکیولیٹ میٹرڑ ریکارڈ کی جارہی ہے،کراچی میں گرمی کا راج،آج پارہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم با لائی خیبر پختونخوا، زیریں سندھ، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ماہرین کے مطابق گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم بالائی خیبر پختونخوا ،شمال مشرقی بلوچستان، زیریں سندھ،کشمیراور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: دیر (بالائی23، زیریں06) ، میرکھانی ، کالام 08،دروش 04، چترال02، بلوچستان: ژوب 20 ،سبی 08،سندھ: چھور17، مٹھی 05، کراچی(جناح ٹرمینل، سرجانی ٹاؤن 01) ،کشمیر: راولاکوٹ 02،گڑھی دوپٹہ 01، گلگت بلتستان: گوپس02، بگروٹ، بونجی اورگلگت میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔