(جاوید قائم خانی)ایس ایچ او سچل کو معطل کرکے بی کمپنی بھیج دیا گیا،معطل ایس ایچ او چوہدری سلیم پر رشوت لینے کا الزام ہے۔
ایس ایچ او چوہدری سلیم کو تھانے کے اندر اپنے کمرے میں لاکھوں روپے رقم وصول کرنے کا الزام ہے،ایس ایچ او چوہدری سلیم کی تھانے کے اندر رقم وصولی کی ویڈیو سامنے آگئی، ویڈیو سامنے آنے کے بعد آئی جی سندھ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔