ویب ڈیسک : عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما حاجی شیر رحمان مسلم لیگ( ن) میں شامل ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور سے تعلق رکھنے والے سینئر سیاستدان حاجی شیر رحمان نے اے این پی کو خیرباد کہہ دیا اور مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا،شیر رحمان مئیر پشاور کیلئے اے این پی کے امیدوار تھے۔
وزیر اعظم کے مشیر اور مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر امیر مقام نے پشاور میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے میں نواز شریف کا کرداراہم ہے، انہوں نے ہمیشہ ملک کو بحران سے نکالا، ایک مرتبہ پھر آئی ایم ایف کا کشکول توڑ دیں گے،امیر مقام نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں مرکز اور صوبہ دونوں شیر کے ہوں گے۔