(ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دو روزہ دورہ ایران کامیابی سے مکمل ہو گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دورے کے دوران ایرانی فوجی قیادت سے ملاقاتیں کیں،آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ایران کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل محمد باگیری کی ملاقات ہوئی،آرمی چیف کے ایرانی فوجی ہیڈ کواٹررز پہنچنے پر چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
پاک ایران فوجی قیادت نے اتفاق کیا کہ دہشت گردی خطے و دونوں ممالک کیلئے مشترکہ خطرہ ہے،ملاقات میں انٹیلی جنس شیئرنگ اور دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف موثر کارروائیوں سے سرحدی علاقوں سے دہشت گردی کا ناسور ختم کرنے کے عزم اظہار کیا گیا، پاک ایران عسکری قیادت نے اتفاق کیا کہ پاکستان اور ایران دفاع کے شعبہ میں تعاون کے فروغ کی نئی راہیں تلاش کریں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ایرانی صدر اور وزیر خارجہ سے بھی ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں باہمی تعلقات علاقائی امن اور استحکام کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔