ویب ڈیسک: وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی ہدایات اور وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان کی خصوصی دلچسپی پر سکیورٹی ڈویژن اسلام آباد کی تنظیم نو کردی گئی۔
آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے سکیورٹی ڈویژن کی تنظیم نو کے احکامات جاری کردئیے۔
پاکستان کا پہلا جوڈیشل پروٹیکشن یونٹ قائم کردیا گیا۔
جوڈیشل پروٹیکشن یونٹ ججز، عدالتوں، ججز کے دفاتر، رہائشگاہوں کا ذمہ دار یونٹ ہوگا۔
اس یونٹ کی نگرانی ایس ایس پی سیکیورٹی کریں گے۔
تمام عدالتوں کی سکیورٹی کا معیاری ضابطہ کار ترتیب دیا گیا ہے۔
تمام عدالتوں میں 500 سے زائد سکیورٹی کیمرے نصب کئے جاچکے ہیں۔
تمام کیمروں کی نگرانی سیف سٹی کے تربیت یافتہ ماہرین کریں گے۔
اس یونٹ کے لئے 550 افراد کی نئی بھرتی کی درخواست بھی بھیجی جاچکی ہے۔
مالی وسائل کی فراہمی کے بعد اس یونٹ کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔
ججز کی رہائشگاہوں اور دفاتر کا سکیورٹی فریم ورک ترتیب دیا گیا ہے۔
وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی ہدایات اور وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان کی خصوصی دلچسپی پر سکیورٹی ڈویژن اسلام آباد کی تنظیم نو کردی گئی۔
— Islamabad Police (@ICT_Police) July 16, 2023
آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے سکیورٹی ڈویژن کی تنظیم نو کے احکامات جاری کردئیے۔
پاکستان کا پہلا جوڈیشل پروٹیکشن یونٹ قائم کردیا… pic.twitter.com/XMeFG1J7tM