وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سےمحسن نقوی اپنے اخراجات اپنی جیب سے کرتے ہیں

Chief Minister Mohsin Naqvi pays all expenses of the CM from his own pocket, city42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے:نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے  حکومتی خزانےپر بوجھ نہ بننے کی قابلِ تقلید  مثال  قائم کر دی۔  وہ نگراں وزیراعلیٰ بننے کے بعد پہلے سن سے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے کام کرنے کے دوران خود پر ہونے والے تمام اخراجات اپنی جیب سے ادا کرتے ہیں۔ 

 نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے   نئی ریت ڈالتے ہوئے   پنجاب ہاؤس مری اور پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں قیام و طعام کے تمام تر  اخراجات حکومتی خزانے سے ادا کرنے کی بجائے  خود    ادا  کر دئیے۔

 سید محسن رضا  نقوی نے اپنے دورے کے دوران ہونے والے اخراجات  کے  ضمن میں 9 لاکھ روپے کی ادائیگی اپنی جیب سے کردی ہے۔

 واضح رہے کہ   محسن نقوی وزیراعلیٰ ہاؤس لاہور کے بھی تمام اخراجات  بشمول کھانے اور سفری معمولات کے اخراجات  خود ادا کر رہے ہیں جو کہ اس سے پہلے حکومتی خزانے سے ادا کیے جاتے تھے۔

  محسن نقوی  وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے کام کرتے ہوئے نہ صرف اپنے اخراجات خود ادا کر رہے ہیں بلکہ ان کے ساتھ کام کرنے والے اسٹاف کا کھانا بھی محسن نقوی کے گھر سے بن کر جاتا ہے۔ ممتاز صحافی سہیل  وڑائچ نے اپنے شو ایک دن جیو کےساتھ میں وزیر اعلیٰ سید محسن نقوی کے اس معمول کے حوالہ سے بتایا تھا کہ وہ وزیر اعلیٰ بننے کے پہلے دن سے اپنے اخراجات خود اٹھا رہے ہیں اورر اس مد میں ان کا خاصا بھاری خرچہ ہو چکا ہے۔