محسن نقوی نے قیدیوں کے کھانے کا بجٹ،ملاقاتوں کا دورانیہ بڑھا دیا، جیلوں میں بیکریاں کھلوا دیں

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے پنجاب بار کونسل کی جیل ریفارمز کمیٹی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں جیلوں میں قیدیوں کو بنیادی سہولتیں دینے کیلئے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 جیلوں میں قیدیوں کو بنیادی سہولتیں دینے کیلئے تجاویز پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ قابل عمل تجاویز کا خیر مقدم کریں گے۔بریفنگ  میں بتایا گیا کہ قیدیوں کے کھانے کے بجٹ میں اضافہ اور اہل خانہ سے ٹیلی فون گفتگو کا دورانیہ ماہانہ 300 منٹ تک بڑھا دیا گیا ہے۔

 اُنہوں نے مزید بتایا کہ جیل ہسپتالوں کا انتظام محکمہ صحت کے سپرد کیا جارہا ہے۔  جیلوں میں قیدیوں کیلئے بیکری او ریوٹیلیٹی سٹور قائم کئے گئے ہیں۔ جیلوں میں پنکھے اور کولر پوری طرح فنکشنل ہیں۔ جیل سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کیلئے خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی جا رہی ہے۔

  پنجاب بار کونسل کے وفد کی قیدیوں کو فری لیگل ایڈ مہیا کرنے کی پیش کش کی گئی۔  چیئرمین کمیٹی پیرعمران اکرم بودلہ نے وز یراعلیٰ کو جیل اصلاحات سے متعلق سفارشات پیش بھی کیں۔ صوبائی مشیرکنور دلشاد، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری قانون اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

علی رامے

سینئر تحقیقاتی رپورٹر

علی رامے سٹی نیوز نیٹ ورک سے وابستہ ایک سینئر تحقیقاتی رپورٹر ہیں۔ وہ 2013 سے اس گروپ سے وابستہ ہیں اور بنیادی طور پر پنجاب حکومت کے ماتحت محکموں میں تحقیقاتی کہانیوں کا احاطہ کرتے ہیں۔