مانیٹرنگ ڈیسک: گجرات وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے منڈی بہاء الدین اور ملک وال میں 3 انسانی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے موبائل فونز سے بارڈر پار کرانے کی ویڈیوز بھی ملی ہیں۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتارملزمان ارشد اللہ، مبشر نظیر اور عمر حیات نے سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے یورپ بھجوانے کیلئے بھاری رقم وصول کی تھی۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان شہریوں کو جال میں پھنسانے کیلئے بارڈر پار کرانے کی ویڈیوز بھی دکھاتے تھے۔