ویب ڈیسک : لاہور کے سروسز اسپتال میں قائم نرسنگ ہاسٹل سے خاتون کی لاش ملی ہے.
تفصیلات کے مطابق سروسز اسپتال لاہور کے نرسنگ ہاسٹل سے ایک لاش ملی ہے، جس کی شناخت 33 سالہ سونیا بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ اسپتال میں بطور نرس فرائض سرانجام دیتی تھی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر شواہد اکٹھے کرلیے ہیں جبکہ واقعہ کی تفیش کی جارہی ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن وقار کھرل کا کہنا ہے کہ متوفیہ کے ورثاء سے رابطہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ مزید قانونی کارروائی پوسٹ مارٹم رپورٹ اور درخواست ملنے پر عمل میں لائی جائےگی ابتدائی رپورٹ انکشاف ہوا ہے کہ نرس کی ہلاکت نشہ کی زیادتی کی وجہ سے ہوئی ہے۔
دوسری جانب سروسز اسپتال کے ہاسٹل سے نرس کی لاش ملنے کے واقعہ پر وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔حمزہ شہباز نے حکم دیا ہے کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائیں اور جامع انکوائری رپورٹ پیش کی جائے۔