(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے گرشتہ روز کوہلی کو ٹویٹ کرتے حمایت کی تھی جس پر بھارتی ٹیم کے سابق کپتان کی جانب سے بابراعظم کو جواب بھی دیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے کئے گئے ٹویٹ پر ویرات کوہلی نے بھی انہیں جواب دیا، ویرات کوہلی نے بابر کی ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’شکریہ، چمکتے رہیں اور بلندی حاصل کرتے رہیں، آپ کے لئے میری نیک تمنائیں ہیں۔‘
Thank you. Keep shining and rising. Wish you all the best ????
— Virat Kohli (@imVkohli) July 16, 2022
واضح رہے کہ ویرات کوہلی ان دنوں آؤٹ آف فارم ہونے کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں اور انہیں دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے اسکواڈ میں بھی شامل نہیں کیا گیا ہے۔ بابر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویرات کوہلی کے ساتھ لی گئی یادگار تصویرشئیرکی اور لکھا کہ یہ وقت بھی گزر جائے گا، مضبوط رہیں۔