پنجاب میں داخلہ بند، علی امین گنڈاپور کا اہم بیان آگیا

Ali Amin Khan Gandapur is a Pakistani politician who is the former Federal Minister for Kashmir Affairs and Gilgit-Baltistan
کیپشن: Ali Amin Gandapur
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور نے حکومت کا آڑے ہاتھوں لیتے کہابھکر ڈیرہ پل بند کرنا عوام کو صرف تکلیف دینا ہے۔

تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے رہنما   علی امین گنڈاپور کا اپنے ایک بیان میں کہناتھا کہ اگر عمران خان آج حکم کردے تو کنٹینر ہٹانا کونسا مشکل ہے،حکومت اس وقت اپنی ناکامی ناہلی چھپانے کے لئےاوچھے ہتکنڈے استعمال کررہی ہے، اگر میں جاتا تو ان کو پتہ ہے کہ ان کے شیل کنٹیر اور پوری طاقت کے باجود ڈی چوک پہنچ گیا یہ تو دریا خان ہے۔

 علی امین گنڈہ پور کا مزید کہنا تھا کہ ڈیرہ اسما عیل خان بھکر ڈیرہ پل بند کرنا عوام کو صرف تکلیف دینا ہے،عمران خان نے منع کیا ہے ورنہ دریا خان کونسا دور ہے۔

واضح رہے کہ کے پی کے اور پنجاب کو ملانے والا ڈیرہ دریا پل ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہے جس کے باعث پل کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ چکی ہیں۔

علاوہ ازیں گزشتہ روز وزیر داخلہ پنجاب عطا تارڑ کا کہناتھا کہ امن وامان کو یقینی بنانے کےلئے علی امین گنڈاپور اور مقبول گجر پر پنجاب میں پابندی لگا دی گئی ہے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ اسلحہ رکھنا اور نمائش پر دفعہ 144 کا نفاذ عمل میں لایا جا چکا ہے۔الیکشن کے دوران کسی کو اسلحہ رکھنےکی اجازت نہیں ہوگی، اسلحےسےپاک مہم میں پولیس نےبھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا۔

عطاتارڑ کا مزید کہناتھا کہ دھاندلی کا الزام لگانے والے اب افسران کودھمکیاں دینے پر آگئے ہیں، تحریک انصاف یقینی شکست دیکھ کرلوگوں کوبدامنی پراکسارہی ہے، امن وامان کویقینی بنانے کے لئےمقبول گجر بھی پابندی لگائی گئی ہے،اطلاعات تھیں علی گنڈاپور، مقبول گجر پرُتشدد کارروائیاں کرنا چاہتے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer