ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کم عمر ملازم پر تشدد کیس میں اہم موڑ، والد بھی گرفتار

 کم عمر ملازم پر تشدد کیس میں اہم موڑ، والد بھی گرفتار
کیپشن: farher
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے میں پولیس نے تشدد سے جاں بحق ہونے والے  کم عمر ملازم کے والد عرفان کو بھی گرفتار کرلیا ہے.

 پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد سے ہلاک ہونے والے گھریلو ملازم کے والد عرفان نے بیٹی اور دو بیٹوں کو ابوالحسن کے پاس رکھوایا ہوا تھا جبکہ ملزم 12 سالہ بیٹی کی شادی ابوالحسن سے کر رہا تھا، بچوں کا والد قتل کیس کے مرکزی ملزم ابولحسن کا مرید بھی تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم نے کم سن بچوں کامران، رضوان اور منیبہ کو ملزم کے پاس رکھوایا تھا، کامران کے قتل کی اطلاع کے باوجود والد عرفان سامنے نہیں آ رہا تھا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم کے خلاف غیر قانونی طور پر پیسے لے کربچوں کو ملازم رکھوانے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہلاکت اور تشدد کا واقعہ عید کے دوسرے روز پیش آیا تھا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر