ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلوکار سلمان احمد کو ایف آئی اے کی جانب سے نوٹس جاری

گلوکار سلمان احمد کو ایف آئی اے کی جانب سے نوٹس جاری
کیپشن: Salman Ahmad
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : اداروں پر تنقید کرنے پرایف آئی اے  نے گلوکار سلمان احمد کو نوٹس بھیج دیا۔

تفصیلات مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے  ایف آئی اے نے معروف گلوکار سلمان احمد کو نوٹس بھیج دیا ہے، سلمان احمد کو ان کے پی ٹی آئی کے لیے گائے گئے ترانے  اور سوشل میڈیا پر ملکی اداروں کے خلاف پوسٹ لگانے پر نوٹس ارسال کیا گیا ہے۔ گلوکار سلمان احمد نے بھی ایف آئی اے سائبر کرائم کی جانب سے نوٹس بھیجنے کی تصدیق کرتے ہوئے ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ میری زبان بندی کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

گلوکار کا کہنا تھا کہ میرے اہل خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں. رانا ثناءاللّٰہ کے کہنے پر یہ سب کچھ کیا جا رہا ہے، کچھ بھی ہوجائے میں حق کا ساتھ دینے سے نہیں گھبراؤں گا۔