سرکاری ملازمین کام کے دوران مسکرائیں ورنہ جرمانہ لگے گا،حکم نامہ جاری

File Photo
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:فلپائن کے ایک میئر نے سرکاری ملازمین کے لیے ایک انوکھا حکم جاری کیا ہے جس میں کہا گیا کہ تمام ملازمین نوکری کے دوران اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے مسکرائیں ورنہ جرمانہ بھی ہوسکتا ہے۔

فلپائن کے صوبے کوئزون کے قصبے میولانے کے میئر اریس ایل ایگوائر نے 5 جولائی سے سرکاری دفاتر میں ایک نئی اسمائل پالیسی (Smile policy ) پر عملدرآمد کا حکم دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام ملازمین اور حکام مسکراتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں اور عوام کی خدمت کریں۔

ملازمین کو واضح طور پر بتا دیا گیا ہے کہ اس حکم کو نہ ماننے والوں کی 6 ماہ کی تنخواہ کاٹی جا سکتی ہے جبکہ ملازمین کو نوکری سے بھی معطل کیا جا سکتا ہے۔

میئر کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مقامی لوگوں، زیادہ تر ناریل کے کاشتکاروں اور ماہی گیروں کی شکایات کے جواب میں کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہریوں نے شکایت کی تھی کہ جب وہ اپنے ٹیکس ادا کرنے گئے تو ٹاؤن ہال کے عملے نے ان کے ساتھ غیر دوستانہ برتاؤ کیا۔

انہوں نےکہا کہ میں عوام کے ساتھ سرکاری ملازمین کا رویہ تبدیل کرنا چاہتا ہوں تاکہ جب شہری اپنی درخواست لے کر ان دفاتر میں آئیں تو انہیں ایک خوشگوار ماحول ملے۔