ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوروناکیسزکی شرح میں مسلسل اضافہ،مزید10افرادلقمہ اجل بن گئے

Crona Situation Overall
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 737 افراد میں عالمی وبا کی تشخیص ہوئی۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 451 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 737 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

این آئی ایچ نے اپنے اعداد و شمار میں مزید بتایا کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں 10 افراد کورونا سے انتقال کرگئے جب کہ 189 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔