ویب ڈیسک: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی جان کو خطرہ ہے، فول پروف سکیورٹی فراہم کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی جان کو خطرے کے پیش نظر اسلام آباد پولیس کی جانب سے سکیورٹی فراہم کردی گئی ہے، آئی جی اسلام آباد سے ملاقات میں سکندر سلطان راجہ نے خدشات سے بھی آگاہ کیا۔
اس حوالے سے ذرائع کا بتانا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کو دیئے گئے سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔