سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 222 رنزبناکر آؤٹ

سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 222 رنزبناکر آؤٹ
کیپشن: Pakistan vs Sri Lanka
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گال میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 222 رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔

سری لنکا کی جانب سے دنیش چندیمل 76 رنزبناکرنمایاں رہے، کپتان دیموتھ کرونارتنے ایک رن اور اینجیلومیتھیوز صفر پرآؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا جب کہ حسن علی اور یاسرشاہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ نسیم شاہ اور محمد نواز بھی ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

  پاکستان اور سری لنکا کے مابین دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج صبح پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 9 بجے شروع ہوا۔گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ کیلئے پاکستان کی فائنل الیون کا اعلان کیا گیا۔کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان محمد رضوان سمیت امام الحق، عبداللہ شفیق، اظہر علی، سلمان آغا پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔اس کے علاوہ محمد نواز، یاسر شاہ ، حسن علی ، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

دوسری جانب سری لنکا کی پلیئنگ الیون میں کپتان دیمتھ کرونا رتنے اور اوشادہ فرنینڈو شامل ہیں، اس کے علاوہ کوشال مینڈس، انجیلو میتھیوز ،دھننجایا ڈی سلوا اور دنیش چندیمل بھی شامل ہیں۔ سری لنکن ٹیم میں نروشن ڈکویلا ، رمیش مینڈس ، مہیش ٹھیکشانا ، پربتھ جے سوریا اور کاسن راجیتھا بھی شامل ہیں۔