(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملاکنڈ بورڈ کے چیئرمین کی جانب سے بیٹے کو امتحان میں نقل میں مدد پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا فوری ایکشن قابل ستائش اقدام ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان نے ملاکنڈ بورڈ کے چیئرمین کی جانب سے امتحان میں بیٹے کو نقل میں مدد دینے پر ان کے خلاف فوری ایکشن لیا ہے، ایسا شرمناک رویہ نا قابل برداشت ہے۔
Quick and decisive action by CM KP against official helping his son to cheat in exams. Such disgraceful behaviour will not be tolerated pic.twitter.com/djBOYyPXDv
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) July 15, 2021
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے مطابق وزیراعلی محمود خان نے امیدوار کو نقل کی سہولت فراہم کرنے والے امتحانی عملے کو شو کاز نوٹس جاری کیا ہے حکومت ہر سطح پر نقل کی حوصلہ شکنی کے لیے موثر اقدامات اٹھارہی ہے