ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ مہنگی ,غریب بل بلا اٹھا

 ایک ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ مہنگی ,غریب بل بلا اٹھا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ مہنگی جبکہ 7 سستی ہوئیں، ٹماٹر، ،پیاز ،چینی ،لہسن ،آلو ،انڈے، چاول، آٹا، دوددھ،دہی او رایل پی جی گیس مہنگے ہوئے،  ہفتہ وار بنیادوں پر ملک بھر میں مہنگائی مزید 0.41 فیصد بڑھ گئی۔

ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق  ٹماٹر 5 روپے 8 پیسے، پیاز 2 روپے 92 پیسے فی کلومہنگے ہوئے، پانچ کلو خوردنی تیل کی قیمت 61 روپے 34 پیسے بڑھی، ملک میں خوردنی تیل کی قیمت 1637 روپے 57 پیسے ہوگئی ہے۔ لہسن 5 روپے 95 پیسے مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق چینی 3 روپے 4 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، چینی کی قیمت اوسط 103 روپے 69 پیسے فی کلو تک پہنچ گئی، خوردنی گھی 20 روپے 26 پیسے فی کلو مہنگاہوا، ، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 102 روپے 67 پیسے مہنگاہوا، انڈے 2 روپے 88 پیسے فی درجن، آٹے کا تھیلا 5 روپے 28 پیسے مہنگا ہوا۔ 

ایک ہفتے میں مٹن 3 روپے 80 پیسے فی کلو، بیف 4 روپے 24 پیسے مہنگا ہوا۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں کیلا 7 روپے 27 پیسے سستا ہوا، زندہ مرغی فی کلو مرغی 6 روپے 66 پیسے فی کلو سستی ہوئی، دال مونگ، دال ماش، دال چنا اور دال مسور کی قیمت بھی کم ہوئی، ایک ہفتے میں 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔